فیصل آباد: دوسرے روز بھی چالان، رکشہ ڈرائیور احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا خودکشی کی دھمکی، منت سماجت کرکے اتارا گیا


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) غلام محمد آباد کے علاقہ پیراں والا چوک میں ٹریفک وارڈن کی طرف سے ایک ہزار روپے چالان کرنے پر آٹو رکشہ ڈرائیور احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرسوں بھی اس کا 500 روپے کا چالان ہوا تھا۔ گزشتہ روز ایک ہزار روپے چالان ہونے پر اس نے یہ اقدام کیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کی منت سماجت کر کے اس کو کھمبے سے نیچے اتارا اور معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
کھمبے پر چڑھ گیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...