کراچی (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اور سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن عطاءالرحمن نے ہائیکورٹ میں سندھ ہائر ایجوکیشن ایکٹ کو چیلنج کر دیا۔ ماروی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن ایکٹ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں ہائر ایجوکیشن کمشن کا تحفظ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کی غلط تشریح کی‘ سندھ کے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن وفاق کا معاملہ ہے صوبے اس میں مداخلت نہیں کر سکتے۔
ایکٹ چیلنج
ماروی میمن اور عطاءالرحمن نے سندھ ہائر ایجوکیشن ایکٹ کو چیلنج کر دیا
Feb 28, 2013