کوٹ لکھپت میں پولیس، حساس ادارے کا چھاپہ، خاتون سمیت 5افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور میں پولیس اور حساس ادارے کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کرکے خاتون سمیت 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، بارودی مواد 9جعلی سمیں، موبائل فونز کے علاوہ اہم سرکاری دستاویزات، نقشے بھی برآمد کر لیں، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب فیکٹری ایریا اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں واقع کوارٹرز میں چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت تین مشتبہ افراد کو پکڑ کر ان کی نشاندہی پر فیکٹری ایریا میں چھاپہ مارکر دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل حساس ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے تین مبینہ دہشت گردوں کی اطلاع پر دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل شادمان سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی بھی مشتبہ افراد سے برآمد کرلی جائے گی۔ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے جو ایک ماہ قبل کوئٹہ کے راستے لاہور پہنچے۔ سی سی پی او نے حکم دیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر کرایہ داروں کی مکمل فہرستیں حاصل کی جائیں۔ علاوہ ازیں رینٹ اے کار موٹر سائیکل کا کاروبار کرنے والوں سے بھی مکمل کوائف اکٹھے کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مشتبہ افراد کے خلاف چند روز میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن کرے گی۔
چھاپہ/ گرفتاریاں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...