اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں متعین یورپی یونین کے سفیروں سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے یورپی یونین کی فراخدلانہ امداد پر تشکر کا اظہار کیا اور انہیں خاص طور پر خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے جمہوری حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سفیروں کو افغانستان اور بھارت سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے موجودہ حکومت کی کاوشوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنے قریبی پڑوسی ممالک بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کو یکسوئی کے ساتھ بہتر بنا رہا ہے اور اس بارے میں سیاسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
حنا ربانی