جعلی ڈگری والے منتخب ہونے پر دوبارہ فارغ ہوں گے‘ الیکشن کمشن: اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (خبر نگار + ثناءنیوز) الےکشن کمشن نے کہا ہے کہ کمشن نے جعلی ڈگری کے حامل کسی رکن کو کلےئر نہےں کےا۔ جعلی ڈگرےوں کے حوالے سے الےکشن کمشن کے قوانےن اور سپرےم کورٹ کی ہداےات پر سختی سے عمل درآمد کےا جا رہا ہے۔ الےکشن کمشن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامےہ مےں ان خبروں کی سختی سے تردےد کی گئی ہے جن مےں کہا گےا ہے کہ الےکشن کمشن نے جعلی ڈگرےوں کی تصدےق کے لئے اےچ ای سی سے تصدےق کرانے کے بغےر ہی انہےں ازخود کلےئر کر دےا ہے۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ دوہری شہریت پر نااہل نہ ہونے والے الیکشن لڑ سکیں گے۔ انتخابات سے قبل دوہری شہریت چھوڑنا ہو گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق جاری رہے گی۔ جعلی ڈگری والے منتخب ہونے پر دوبارہ فارغ ہوں گے۔ جعلی ڈ گریوں کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے آج (جمعرات کو) اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ قومی اور صوبائی انتخابات کے مختلف معاملات پر غور کیا جائے گا۔ جن میں انتخابی اخراجات‘ انتخابی مواد کی چھپائی اور خریداری اور دیگر امور شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمشن کے درمیان ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر بھی آج مذاکرات ہوں گے۔ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمشن سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے اور تجویز دی ہے کہ انتخابات قریب ہونے کے پیش نظر ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے معاملے کو حل کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے حتمی انتخابی نشانات کی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، انتخابی نشانات کی تعداد 193 ہو گئی جبکہ 34 انتخابی نشانات کی تلاش ابھی بھی جاری ہے جبکہ 23 نئے انتخابی نشانات کی صدر نے منظوری دی تھی۔ انتخابی نشاتات کی فہرست سے کتے، گدھے، لوٹا سمیت کئی انتخابی نشانات ختم کر دئیے گئے ہیں۔ ادھر سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کے لئے ایف بی آر، سٹیٹ بنک، نیب اور نادرا کے سینئر افسروں کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کل یکم مارچ کو ہو گا۔ اجلاس میں امیدواروں کی سکرونٹی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...