کراچی(وقائع نگار) حکومت سندھ نے 1979ءکے قانون کے تحت بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی‘ حیدرآباد‘ سکھر کی میونسپل کارپوریشنیں اور ڈسٹرکٹ کونسلیں‘ یونین کمیٹیاں‘ ٹاﺅن کونسلیں بحال کر دی گئی ہیں اور کراچی سمیت سندھ کی 6 میٹرو پولیٹن کارپوریشنیں اور ٹاﺅن ضم کر دیئے گئے ہیں۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ کونسل میں 5 اضلاع بھی بحال کردیا گیا ہے۔ 1979ءکے قانون کے تحت بلدیاتی اداروں کی بحالی کی منظوری21 فروری کو سندھ اسمبلی نے دی تھی جس پر قائم مقام گورنر نثار کھوڑو نے دستخط کرکے توثیق کر دی تھی۔