لوئر دیر: فوجی آپریشن کیخلاف مظاہرے پر مقدمہ میں سراج الحق گرفتار و رہا، منور حسن کی مذمت

لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو دیر لوئر میں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو دیر لوئر میں گرفتار کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبر پی کے کے ترجمان نے سراج الحق کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سراج الحق نے 2008ء میں دیر کے علاقے منڈا میں باجوڑ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سراج الحق کو آج دیرکی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔دریں اثناءامیر جماعت اسلامی منور حسن سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے پروفیسر محمد ابراہیم خان سمیت جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...