سندھ کی تاریخ میں پہلی بار 1464 جرائم پیشہ پولیس افسر، اہلکار معطل

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایک ہزار چار سو چونسٹھ جرائم پیشہ پولیس اہلکار اور افسران کو معطل کر دیا۔ اہلکار کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تعینات تھے۔ تین ایس ایس پی، ایس پی ، ڈی ایس پی ، انسپکٹر، سب انسپکٹر اور دیگر افسران شامل ہیں۔ 873 افسران اور اہلکار کراچی میں تعینات تھے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے معطل کیے جانے والے 800 پولیس افسران کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ بدامنی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی سندھ پر مختلف جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...