نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام کانفرنس کی آج پانچویں اور چھٹی نشست ہو گی

لاہو (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ سہ روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس کے دوسرے روز آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں 9:30 بجے صبح پانچویں نشست ہو گی جس میں خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی ”پاکستان کا روشن مستقبل“ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ (بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے حامیوں کے خلاف عدالتی کارروائی“ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ چھٹی نشست گیارہ بجے صبح ہو گی جس میں مندوبین اور حاضرین کے اظہار خیال کے لئے کھلا اجلاس ہو گا۔ ملک بھر سے شرکت کرنے والے نظریہ پاکستان فورمز کے عہدےداروں کے مختصر خطابات بھی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...