گجرات کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، الیکشن یہیں سے لڑوں گا: احمد مختار

گجرات (نامہ نگار) میرے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اور میں جہاں بھی ہاتھ ڈالتا ہوں ”تگڑا“ ہاتھ ڈالتا ہوں جو لوگ بار بار کہتے ہیں کہ یہ میرا حلقہ ہے میں ان کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ گجرات کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور نہ ہی یہ ایک دو کنال کا رقبہ ہے جو کسی کے نام لکھ دیا گیا ہو یہاں کے رہنے والے لوگ باشعور ہیں اور وہ بہترین فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انشاءاللہ تعالی میں نے ہی اس حلقہ سے الیکشن لڑنا ہے اور اس حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہے اور انہوں نے ہمیشہ برائی کا خاتمہ چاہتے ہیں جب بھی مجھے موقع ملا میں نے برائی کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلے کئے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار وفاقی وزےر بجلی و پانی چودھری احمد مختار نے گجرات کے اچانک دورے میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر زاہد ظہیر، انعام الٰہی بٹ، امیدوار حلقہ پی پی 111 زاہد حسین سلیمی، عدیل شاہ، عقیل شاہ، رضوان صابو وال، امجد اقبال منگووال بھی موجود تھے۔ چودھری احمد مختار نے کہا کہ میں نے کبھی دل دکھانے والی سیاست نہیں کی بلکہ اپنے ساتھیوں میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے اور جو ساتھی میرے ساتھ مخلص ہوتے ہیں میں ان کے ساتھ مخلص رہتا ہوں نہ میں برا آدمی ہوں اور نہ ہی میں برائی کو برداشت کرتا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...