پریکٹس میچ : انگلینڈ نے نیوزی لینڈ الیون کیخلاف سات وکٹوں پر 357 رنز بنا لئے

Feb 28, 2013


کوئینز ٹاﺅن (اے پی پی) انگلینڈ نے چار روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لئے۔ ایان بیل 127 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، کپتان ایلیسٹر کک نے نصف سنچری سکور کی۔ جمی نیشم نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئنز ٹاﺅن ایونٹس سینٹر میں شروع ہونے والے چار روزہ ٹور میچ میں نیوزی لینڈ الیون کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے ایان بیل کی شاندار سنچری کی بدولت کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لئے۔ بیل 127 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ کپتان ایلیسٹر کک 60 ، جو روٹ 49 اور میٹ پرائر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے جمی نیشم سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوںنے 4 وکٹیں حاصل کیں، نیل ویگنر نے دو اور کارل کاچوپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں