سنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان


لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومت پاکستان نے 7 مارچ سے شروع ہونے والی پاکستان بھارت سنوکر سیریز کے لئے مہمان ٹیم کو این او سی جاری کر دیا ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو بھارتی ٹیم کے لئے کلیئرنس لیٹر جاری کیا۔ اس موقع پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ اور سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کے لئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا بھی اعلان کیا۔ عالمگیر شیخ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے انعقاد سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن