لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی بلیوز کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے فائنل میچ کے چوتھے روز کراچی بلیو کی ٹیم سیالکوٹ ریجن کی پہلی اننگز 229 رنز کے جواب میں 428 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اعظم حسین 74 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ اکبر الرحمان نے سب سے زیادہ 178 رنز بنائے۔ سالکوٹ ریجن کی جانب سے با¶لنگ میں بلاول بھٹی نے چار، فیصل رشید اور علی خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 199 رنز خسارے میں جانے کے بعد سیالکوٹ کی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک 189 کے سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھی۔ سیالکوٹ کو خسارے سے نکلنے اور لیڈ حاصل کرنے کے لئے ابھی مزید 10 رنز سکور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ کراچی کی جانب سے اکبر الرحمان اور طارق ہارون نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ آج میچ کا آخری روز ہے۔ باٹم سکس کے فائنل میں بہاولپور نے 385 رنز کے تعاقب میں 136 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ قبل ازیں فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ خرم شہزاد نے 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 273 رنز جبکہ بہاولپور نے پہلی اننگز میں 279 رنز بنائے تھے۔ بہاولپور کو میچ جیتنے کیلئے 249 رنز جبکہ فیصل آباد کو 4 وکٹیں درکار ہیں۔ آج میچ کا آخری دن ہے۔
قائداعظم ٹرافی فائنل : کراچی بلیوز 428 پر آﺅٹ‘ سیالکوٹ کے دوسری اننگز میں 189 رنز پر پانچ آﺅٹ
Feb 28, 2013