لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان کو کشمیرکی آزادی تک اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہنا چاہئے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کٹ جائے تو کچھ باقی نہیں رہتا۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت سنٹر فار انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں شعبہ پولیٹیکل سائنس اور سنٹر فار ساﺅتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ”کشمیر©©:داستان ِجدوجہد“ کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک روزہ کانفرنس میںمقبوضہ کشمیری رہنما یسین ملک ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان، شعبہ سیاسات کی چیئر پرسن ڈاکٹر عنبرین جاوید نے کیا۔ یٰسین ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کی تحریک کو فوجی طاقت کے زور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ ہمارے اور کشمیریوں کے جذبات ایک ہیں بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ فغانستان کا مسئلہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر ممکن نہیں۔ شمشاد احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر شکوک و شبہات کی کیفیت کے ذمہ دار چند موقع پرست اور مفاد پرست حکمران ہیں ۔
”کشمیر کی آزادی تک پاکستان کو اصولی موقف پر ڈٹے رہنا چاہئے“
Feb 28, 2013