لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیرِ اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف سکالر انجینئر علامہ ابتسام الہی ظہیر، رہنما جماعت الدعوة مولانا امیر حمزہ، اور سابق صدر طلبہ یونین امیر العظیم نے شرکت کی۔ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف دینِ محمد کو اپنانے سے آئے گی۔ توہینِ رسالت کے مرتکب کو تختہ دار پہ لٹکا دیا جائے۔ مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ فلاحی ریاست کا نمونہ صرف حضور کریمﷺ نے پیش کیا۔ امیر العظیم کا کہنا تھا کہ سیرتِ نبویﷺ کو نقشِ قدم بنانے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے ناظم جامعہ حافظ نعمان نے بھی خطاب کیا۔