لاہور(لیڈی رپورٹر) کنیئرڈ کالج برائے خواتین کا 76واں کانووکیشن گزشتہ روزبشپ ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کنیئرڈ کالج کی بانی لیڈی کنیئرڈ کی پڑپوتی کیرولین بیسٹ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پرپرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، محتسب پنجاب ڈاکٹر میرا فیلبوس، وائس چیئر مین بورڈ آف گورننس ایرک میسی ودیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ کانووکیشن میں 400سے زائد طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔