امریکہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کھل کرمخالفت شروع کردی، پاکستان ایسی سرگرمیوں سے گریزکرے جوپابندیوں کی زد میں آسکتی ہوں۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

دھمکیوں کے باوجود دال گلتی نہ دیکھ کرامریکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کھلم کھلا مخالفت پر اتر آیا ہے. امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کرے جو پابندیوں کی زد میں آسکتی ہوں. امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ پاک ایرن گیس پائپ لائن کا جائزہ لے رہا ہے. پاکستان کے توانائی بحران کا احساس ہے اوراس سے نمٹنے کے لیے تعاون بھی کررہے ہیں. پاکستان بحران سے نمٹنے کےلیے امریکی تعاون سے فائدہ اٹھائے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی تعاون کےایک منصوبےسےدوہزار تیرہ تک پاکستان کونوسومیگاواٹ بجلی ملنےلگےگی جس سےبیس لاکھ پاکستانیوں کوفائدہ ہوگا. امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دیسی ساختہ بموں کےمسئلےکاجائزہ لیاجارہاہے. ان بموں میں کیلشیم امونیم نائٹریٹ استعمال کیاجارہاہے.

ای پیپر دی نیشن