اوگرانےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چارروپے تینتس پیسے فی لٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی،نئی قیمتوں کا اعلان آج کیاجائے گا۔

اوگراکی جانب سےوزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپےباون پیسے سے چارروپےتینتیس پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں تین روپےباون پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے،سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی نئی قیمت ایک سوچھ روپےانسٹھ پیسے ہوجائےگی۔سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے تینتیس پیسے فی لیٹرکی سفارش کی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو تیرہ روپے چون پیسے فی لیٹرہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپےپچھترپیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تین روپےترانوے پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری پر حتمی فیصلہ آج حکومت کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن