مسلم لیگ قاف اورپیپلزپارٹی پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین ارکان پنجاب اسمبلی اپنی سیاسی جماعتوں کوخیرباد کہہ کرمسلم لیگ نون میں شامل ہوگئے

ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ سے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی شمشیرحیدروٹواپنی جماعت کوخیرباد کہہ کرمسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے جبکہ مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی شیخ یعقوب اورخالد سرگانہ نے بھی مسلم لیگ قاف کوچھوڑ کرمسلم لیگ نون میں شمولیت اختیارکرلی ہے واضح رہے کہ کچھ عرصے کے دوران پیپلزپارٹی اورقاف لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی اوررہنما مسلم لیگ نون میں شامل ہوچکے ہیں

ای پیپر دی نیشن