چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، وزیر داخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ میں معافی نامہ داخل کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی تفتیش تبدیل کرنے کا مقصد عدالتی کارروائی میں مداخلت نہیں تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ عدلیہ کا انتہائی احترام کرتے ہیں، توہین عدالت کا کبھی سوچا ہے نہ آئندہ سوچیں گے۔ رحمان ملک نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتے ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر مشروط معافی نامہ قبول کرکے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کیا جائے، کیس کی مزید سماعت سولہ مارچ کو ہوگی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وہ اپنا کیس خود لڑنا چاہتے ہیں،عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اور کبھی توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے۔
توہین عدالت کیس میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، کہتے ہیں کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں۔
Feb 28, 2013 | 19:59