انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کوسیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پرفیصلہ چارمارچ تک محفوظ کرلیا

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت زبیدی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کیس میں کوئی ایسی خاص بات نہیں تھی کہ اسے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں داخل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس کیس کواتنی اہمیت صرف میڈیا کی وجہ سے ملی، یہ ایک قتل کا کیس ہے جسے سیشن کورٹ میں ہی چلایا جانا چاہیے کیونکہ قتل کا اصل محرک سامنے ہی نہیں آسکا جبکہ ملزم کے وکیل عامرمنصوب کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے ہر فیصلے کو فالو کریں گے۔ وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی منتقلی کی درخواست پر فیصلہ چار مارچ تک محفوط کرلیا ہے، مرکزی کیس میں ملزمان کے وکیل کو ایف آئی آر اور گواہان کے بیانات کی نقول فراہم کیے جانے کے بعد سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی گئی

ای پیپر دی نیشن