سپریم کورٹ نےعدالتی ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے کے خلاف وفاقی حکومت کی طرف سے دائر اپیل مسترد کر دی۔

Feb 28, 2013 | 20:49

خصوصی رپورٹر

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ کے ملازمین کوکئی سال سے جوڈیشل الاؤنس دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ احتساب عدالتوں،بینکنگ کورٹس ،کسٹم عدالتوں کے علاوہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام عدالتی عملے کو جوڈیشل الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کی درخواست پر وفاقی حکومت کوجوڈیشل الاونس دینے کے احکامات صادر کئے مگر وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنےکے بجائے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کے زیر اہتمام عدالتی ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے کے خلاف اپیل مسترد کر تے ہوئے وفاقی حکومت کو انٹراءکورٹ اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں