سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست پر سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن وفاقی ادارہ ہے اس میں مداخلت کا اختیارصوبے کونہیں لہذاٰ وہ اس میں قانون سازی نہیں کرسکتا۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ کام آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، صوبائی حکومت کے اس عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل،ایڈوکیٹ جنرل سندھ اوردیگرفریقین کونوٹس جاری کردیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن