بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، محکمہ موسمیات نےکشمیر اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم سرما کی آخری بارش کے بعد آسمان دھل گیا اورمیدانی علاقوں میں سورج کی حکمرانی ہونے لگی ہے۔ لاہوراورگوجرانوالہ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت انتہائی کم ہوگئی ہے تاہم وادی کوئٹہ میں مسلسل بارشوں کے بعد سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور مطلع صاف رہے گا ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ پارہ چنار ملک کا سرد ترین مقام رہا۔

ای پیپر دی نیشن