لاہور (این این آئی) واہگہ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بلا تعطل تجارت بحال ہو گئی، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اب یومیہ 24 گھنٹے تجارت جاری رہے گی ۔نجی ٹی وی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے بلا تعطل تجارت کی حال ہی میں دی گئی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ واہگہ اٹاری بارڈر پر بلا تعطل تجارت عمل شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ دن رات تجارتی عمل بحال ہونے سے آمدن میں اضافے کے ساتھ مزدوروں کا روزگار بھی بڑھے گا۔
واہگہ باڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاتعطل تجارت بحال ہو گئی
Feb 28, 2014