اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے ارکان اسمبلی جن میں پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم، محمود خان اچکزئی اور عیسیٰ نوری سمیت 22 ارکان اسمبلی نے تاحال ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جن میں فاٹا سے بلال الرحمن، ساجد توری، محمد مراد، سید غازی، گلاب جمال، محمد نذیر خان، غالب خان، محمد جمال الدین، بسم اللہ خان سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں کچھ ارکان ملک سے باہر ہیں قبائلی علاقہ کے ارکان اسمبلی کا موقف ہے کہ ان پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا کیونکہ ان پر پاکستان کے قانون لاگو نہیں ہوتے۔