نوازشریف کی چال ڈھال سے لگ رہا ہے حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی: پرویز الٰہی

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی چال ڈھال سے لگ رہا ہے کہ یہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی، مسلم لیگ (ن) کے تینوں ادوار میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، شہباز شریف کے دعوئوں کا عوام ان سے حساب لیں گے، حکومت مخلص ہے تو بی اے تک تعلیم مفت کرے، وقت آنے پر انتقامی سیاست والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف غدار نہیں ہو سکتا، مشرف کو سزا دینے سے موج کا مورال گر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی چال ڈھال سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی کیونکہ عوام ان کے طور طریقے دیکھ چکے ہیں اور عوام نہیں چاہتے کہ وہ مزید مشکلات کا شکار ہوں۔ کسی بھی حکومت کے پہلے چھ سے آٹھ ماہ میں سب کچھ سامنے آ جاتا ہے۔ انتخابات سے قبل شہباز شری فنے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور دیگر کئی دعوے کئے تھے اب عوام ان سے دعوئوں کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا پنجاب ق لیگ کا بنیادی مشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسلم بیگ نے چودھری شجاعت کو آفر کی تھی کہ باقی سیاسی جماعتوں نے بھی پیسے لئے ہیں آپ بھی لے لیں اور الیکشن لڑیں جواب میں چودھری شجاعت نے آفر ٹھکرا دی اور کہا کہ آپ ہمارے لئے دعا کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...