اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ و ہ نہیں چودھری نثار کنفیوژ ہوئے، ان کی حیثیت سینئر وفاقی وزیرکی ہے، میڈیا کے سامنے بیان کی بجائے وزیر داخلہ کو اسمبلی فلور پر بات کرنی چاہئے تھی، پلاننگ کمیشن میں پرانے کھنڈرات ہیں ، ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، چودھری نثار علی خان کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ نہیں بلکہ چودھری نثار علی خان کنفیوژ ہوئے، میں نے چوہدری نثار علی خان کے بیان کے رد عمل میں ایوان میں اس لئے بات نہیں کی کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود نہیں تھے، چودھری نثار علی خان قائد حزب اختلاف رہے ہیں آج وہ سینئر وفاقی وزیر ہیں وہ یہ بیان میڈیا پر دینے کی بجائے فلور پر بات کرتے تھے بہتر تھا، وہ خود کہتے ہیں میڈیا غلط رپورٹنگ کرتا ہے، انہیں میڈیا پر بیان دینے کی کیا ضرورت تھی، چودھری نثار علی خان خود کنفیوژن پیدا کر رہے تھے تمام پارلیمانی لیڈروں نے اسے محسوس کیا۔ وزیراعظم نے میری باتوں کی تائیدکی، خورشید شاہ نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کی منطق سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے یہ بات کیوں کی۔ قومی سلامتی پالیسی کے خفیہ حصے چھوڑ کر دیگر دو حصوں کو دیکھیں گے۔ پلاننگ کمیشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پلاننگ کمیشن میں پرانے کھنڈرات ہیں، ٹھیک کرنے میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کو وقت لگے گا۔
چودھری نثار ابہام کا شکار ہیں، وزیراعظم نے میری تائید کی، خورشید شاہ
Feb 28, 2014