پیر چمبل کیس‘ 5 اہلکاروں کے قتل میں ملوث افراد عدم ثبوت پر بری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیر چمبل کیس میں حساس ادارے کے پانچ اہلکاروںکے قتل میں ملوث ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ12نومبر 2011ء کو پیر چنبل پنڈدادنخان میں حساس ادارے کے میجر آفاق اور تین اہلکاروں سمیت ان کے گائیڈ کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔جمعرات کو ملزمان وحید اور اعجاز کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ12نومبر 2011ء کو پیر چنبل پنڈدادنخان میں حساس ادارے کے میجر آفاق اور تین اہلکاروں سمیت ان کے گائیڈ کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن