واشنگٹن+برسلز (ثناء نیوز+رائٹرز) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی رکھنے کے معاہدہ پر نئے افغان صدر دستخط کر دیں گے ۔ ادھرنیٹو کے وزراء دفاع نے آئندہ افغانستان میں اتحادی فورسز کی موجودگی کے حوالے سے تمام آپشنز کی منصوبہ بندی کرنے پراتفاق کر لیا ہے اس حوالے سے اس سال کے آخر میں افغانستان سے اپنی تمام فورسز کے انخلاء کے آپشن کے امکانات کو بھی شامل کیا گیا ہے نیٹو اس سال کے بعد بھی افغان فورسز کو تربیت فراہم کرنے کیلئے اپنی فورسز کی قلیل تعداد افغانستان میں رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔تاہم صدر حامد کرزئی کی جانب سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط سے انکار کے بعد ان فورسز کو مکمل طور پر یہاں سے نکلنا پڑ سکتا ہے نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسن نے کہا ہمیں 2014ء کے افغانستان میں کسی بھی اہلکار کی تعیناتی نہ کرنے کے امکان سمیت تمام ممکنہ نتائج کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔