ویڈیو سکینڈل، پانچ ملزموں کو سزا کم ملنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر، جرم کے مطابق سزا ملنی چاہئے: افضل کوہستان

Feb 28, 2014

بشام (آئی این پی)کوہستان ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ویڈیو  میں نظر آنے والے لڑکوں کے بھائی افضل نے کہا ہے پانچ ملزموں کو کم سزا ملنے اور ایک ملزم بری ہونے کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل جمع کرا دی ہے، تمام ملزموں کو جرم کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ جس کی سماعت 27 مارچ کو ہو گی۔ ملزمان رہائی کے مستحق نہیں ہیں اور تمام مرتکب ملزموں کو جرم کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ کوہستان ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار افضل نے صحافیوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ملزموں نے جرگہ بنایا اور ویڈیو کے بدلے میرے پانچ بھائیوں کے قتل کا فیصلہ کیا تھا اُن کے خلاف عدالتی کاروائی ہونے چاہیے تاکہ کل کسی غریب کیساتھ ایسا سلوک نہ ہو اور کسی کا بے گناہ قتل نہ ہو اور اس کیس میں سب سے زیادہ گناہ مولانا جاوید نے کیا ہے اُن کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کے اولاد بھائی بہن کو قتل کرنے کا فیصلہ نہ کریں۔

مزیدخبریں