محکمہ اینٹی کرپشن نے تھائی وزیراعظم پر غفلت برتنے کاالزام عائد کردیا

بینکاک(این این آئی)تھائی لینڈ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے وزیر اعظم یِنگ لک شناواترا پر غفلت کا الزام عائد کردیا، یہ الزام کسانوں کو چاول کی فروخت کے لیے دی جانے والی رعایتی سکیم سے متعلق ہیں۔ سکیم کے تحت انہیں مارکیٹ سے زیادہ نرخ ادا کرنے کے وعدے پر چاول خریدے گئے اور بعدازاں ادائیگی نہ ہوسکی۔ وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے بھی بدستور جاری ہیں، مظاہرین ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرین کی قیادت کرنے والے اپوزیشن رہنما سودیپ تھاؤ گْسبان نے کہا کہ وہ شناواترا کے ساتھ ٹیلی وژن پر براہ راست مناظرے کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...