قاہرہ (ثناء نیوز) مصری عدالت نے دہشت گرد گروپ کی تشکیل اور نہر سویز کی آبی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کے الزام میں چھبیس افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ملزمان کو سزا ان کی غیر حاضری میں سنائی گئی ۔ ان میں سے ایک کم عمر ملزم کو استثنی دیا گیا ہے۔مصر میں فوجداری عدالت نے یہ فیصلہ جاری کیا جبکہ تمام ملزمان مفرور ہیں۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے گروپ پر گزشتہ سال نہر پر گزرتے ہوئے جہاز، سکیورٹی عمارتوں غیر ملکی سیاحوں اور عیسائیوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مصر: نہر سویز کی آبی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کے الزام میں 26 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
Feb 28, 2014