لاہور ( سپورٹس رپورٹر) بی بی سی کی کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کر لیا سی ای او سبحان احمد نے بتایا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے الجاس میں جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پی سی بی کے آئین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے پی سی بی میں ملازمت کیلئے خواتین اور معذور افراد کا 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا۔ پی سی بی کے آئین پجر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں سے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا۔ میڈیا رائٹس کیلئے مشاورت جاری ہے پی سی بی کے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق آج فیصلہ کریں گے ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار ہے لیکن ہمیں نہیں ملی۔ عبوری کمیٹی کے اراکین استعفیٰ دے کر الیکشن لڑ سکتے ہیں بگ تھری کے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے اور پوزیشن تبدیل نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کنفرم ہو گئی ہے۔ آئین کو جمہوری بنانے کے لئے تین رکنی آئینی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو سابق جج شامل ہیں۔
جاوید میانداد کا استعفی منظور‘ پاکستان کا بگ تھری پر پوزیشن تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ
Feb 28, 2014