ایشیاء کرکٹ کپ : پاکستان نے افغانستان کو 72 رنز سے ہرا دیا‘ یونس پوائنٹ بھی مل گیا

Feb 28, 2014

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک+نیوز ایجنسیاں) ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے عمر اکمل کی شاندار سنچری اور احمد شہزاد کی نصف سنچری کی بدولت افغانستان کو 72 رنز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ بھی حاصل کر لیا۔عمر اکمل ایک روزہ میچوں میں پہلی سنچری مکمل کرتے ہی سجدہ ریز ہو گئے‘ افغانستان کی پوری ٹیم 249 کے تعاقب میں 176 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پہلی وکٹ 55 رنز پر اس وقت گری جب شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے، اس کے بعد افغان بالروں نے پاکستانی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے اور ایک موقع پر گرین شرٹس کے 6 کھلاڑی 117 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے، اس موقع پر عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور  248 رنز تک پہنچا دیا۔ عمر اکمل نے   102 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے‘ احمد شہزاد 50، شرجیل خان  25، انور علی  21 ‘عمر گل  15 ‘ محمد حفیظ 10، صہیب مقصود 13، شاہد آفریدی 6 اور مصباح الحق اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ سمیع اللہ نیازی، دولت زردان اور میرواعظ اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ افغانستان کی طرف سے افغانستان کی طرف سے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا گیا تاہم اسے پہلا نقصان 32 کے مجموعی سکو رپر اس وقت اٹھانا پڑا جب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نور علی زدران 44 ‘ اصغر ستنزئی 40 ‘ نوروز مینگل 35 ‘ نجیب اللہ زدران ایک‘ محمد نبی 15 ‘میروائز اشرف 4 اور دولت زدران بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے۔ شاہ پور زدران ایک سکور بناسکے۔  عمر اکمل کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔ میچ کی خاص بات پاکستان  نے افغانستان کیخلاف 72 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایک بونس پوائنٹ بھی حاصل کر لیا۔پاکستان تیسرا میچ 2مارچ کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں