پشین (بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل برشور میں خسرے سے 8 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ یونین کونسل برشور کے چیئرمین عبدالولی بتایا کہ برشور اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچوں میں 7 کی ہلاکت یونین کونسل خلجی جبکہ ایک کی ہلاکت یونین کونسل برشور میں ہوئی ہے۔ ویکسی نیشن اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان کراچی میں ایک اجلاس میں مصروف ہیں جس کے باعث محکمے کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔