اسلام آباد(بی بی سی )پی آئی اے کے ترجمان نے بنگلہ دیش کیلئے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے میں بنگلہ دیش کیلئے پاکستان سے پانچ پروازیں جاتی تھیں جنہیں 10 مارچ تک کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر علی عباس کو مبینہ طور پر بنگلہ دیش کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ہراساں کیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس آ گئے تھے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس تمام صورتحال سے وزرات خارجہ کو آگاہ کیا گیا ہے اور 10 مارچ کے بعد پروازیں بحال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کریگی۔ واضح رہے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفر کیلئے زمینی یا بحری نہیں صرف فضائی راستہ ہی ہے۔
10مارچ تک ڈھاکہ کیلئے پروازیں بند بحالی کا فیصلہ حکومت کریگی: ترجمان پی آئی اے
Feb 28, 2015