سیکرٹری خارجہ ملاقات: پاکستان حیران کن نتائج کی توقع نہ رکھے: بھارت

نئی دلی (صباح نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میں حیران کن نتائج کی توقع نہ رکھے۔ جے شکر کے دورئہ پاکستان کا بنیادی مقصد وہاں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستان بھارت مذاکرات کا فی الحال دوبارہ ٹریک پر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ سیکرٹری سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈرامائی نتائج کی توقع کرنا حیران کن ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد طے شدہ سیکرٹری خارجہ کی ملاقات منسوخ کردی تھی جس کے بعد اب یہ ملاقات 3 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے۔ پاکستان آئندہ سال سارک ممالک کی کانفرنس کی میزبانی بھی کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...