اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے۔ فروری میں ٹیکس ہدف سے 22 ارب روپے کم جمع ہوا۔ فروری میں 210 ارب کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف تھا تاہم 188 ارب ہی جمع ہوسکے۔ ہدف میں ناکامی کے باوجود بھی ٹیکس وصولی کی شرح میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے فروری تک 1329 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ جولائی سے فروری تک 575 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے۔ جولائی سے فروری تک سیلز ٹیکس 678 ارب روپے رہا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 96 ارب روپے جمع ہوئے۔ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 176 ارب روپے جمع ہوئے۔
حکومت پھر ناکام