پنجاب حکومت دہشت گردی کے 10 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوائیگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایپکس کمیٹی کے مشورے سے پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف فوجی عدالتوں میں بھجوانے کیلئے 43 کیس منتخب کئے تھے جن میں سے 10 کیسوں کو فوجی عدالتوں میں بھجوایا جائے گا، باقی کے بارے میں چھان بین جاری ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے نوائے وقت کو بتائی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم رکھتی ہے اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...