واشنگٹن ( آن لائن ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی دورہ امریکہ میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے پینٹاگون میں ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکےورٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ۔امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔آئی ایس آئی چیف نے پینٹاگون میں سکےورٹی سربراہان کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی معلومات پیش کیں۔ ملاقات میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاءاوربھارت کی خفیہ سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس آئی سربراہ نے پینٹاگون میں ایف بی آئی سربراہ سے ملاقات کی نیٹو کے انخلاءکے بعد بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کی روک تھام ایجنڈے میں سرفہرست رہی اور ا علیٰ سطح کے تعاون کے باوجودامریکہ پرعدم اعتماد کی وجوہات پربھی گفتگو ہوئی۔آئی ایس آئی چیف نے امریکی حکام کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست پیش کی اورافغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے۔
رضوان اختر کی پینٹاگون میں امریکی حکام سے ملاقاتیں‘ افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کیخلاف شواہد دیئے
Feb 28, 2015