لاہور(خصوصی رپورٹر) عمران خان کے چچازاد بھائی انعام اللہ خان نیازی باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے یہ بات پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بتائی تو ارکان اسمبلی نے تالیاں بجا کر انعام نیازی کا خیر مقدم کیا۔ انعام اللہ خان نے نشست سے کھڑے ہوکر شرکاءکو سلام کیا۔ ارکان نے انعام اللہ خان نیازی ایم پی اے کی اپنی جماعت میں باضابطہ واپسی کوخوش آئند قرار دیا۔
عمران کے کزن انعام اللہ نیازی ایم پی اے مسلم لیگ ن میں شامل
Feb 28, 2015