نیویارک (اے پی پی) پناہ گزینوں بارے اقوام متحدہ کے ادارہ کے سربراہ انٹونیوگوٹریز نے متنبہ کیا ہے کہ شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ 40 لاکھ شامی باشندے جلاوطنی میں برے حالات میں گزاراکررہے ہیں ۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق یواین ہائی کمشنر فار ریفیوجیز انٹونیوگوٹریز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام کے پناہ گزینوں کے بحران کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے اوران پناہ گزینوں کیلئے اپنی سرحدیں کھولنے والے ممالک کو بھرپور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے ۔
شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے: اقوام متحدہ
Feb 28, 2015