افغانستان: برفانی تودوں سے ہلاکتیں 250 ہو گئیں‘ بان کی مون کا اظہار افسوس

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں تباہ کن برفانی تودوں کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 250 ہو گئی۔ زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنج شیر میں ہوئیں۔ یصوبے کے گورنر عبدالرحمان کبیری نے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر اشرف غنی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پولیس چیف نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ملک کے گرد و نواح میں شدید برفباری ہوئی۔ صوبہ پنج شیر میں تقریباً 100 گھر تباہ ہو گئے۔ امدادی اداروں کیلئے تباہ حال دیہات میں پہنچنا مشکل ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے برفانی تودوں کے باعث ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن