لندن (آن لائن)برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ الیکشن جیت کر برطانیہ میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کو مساوی حقوق دیں گے۔ پاکستانیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے۔ برطانیہ میں جنرل الیکشن مئی میں منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے دارالحکومت لندن سمیت برطانیہ بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لیبر پارٹی کے مسلمان رکن پارلیمنٹ صادق خان کی طرف سے گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔مہمان خصوصی لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ تھے۔ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا الیکشن میں اہم کردار ہو گا۔