برسبین (سپورٹس ڈیسک ) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دو میچز ہارنے کے بعد جیت کے لیے بے چین ہے اور یہ ایک اہم اور سخت میچ ہوگا۔ہم پاکستان سے ایک میچ زیادہ کھیلے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ہماری کارکردگی بری نہیں رہی ہے لیکن کچھ شعبے ایسے ہیں جن میں ہمیں اپنی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ہمیں بیک وقت باﺅلنگ اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یہ بات پالیسی کے خلاف ہے اور مناسب بھی معلوم نہیں ہوتی کہ میں حریف ٹیموں کے بارے میں کوئی تبصرہ کروں۔ میں خامیاں نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کی قوت اور خوبیوں کے بارے میں جانتا ہوں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ میں کہوں کہ گلاس آدھا بھرا ہوا نہیں ہے بلکہ آدھا خالی ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کے بارے میں کیا کہیں گے جو اس عالمی کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کو خیرباد کہہ رہے ہیں تو ان کا جواب مصباح کی تعریف سے بھرا پڑا تھا۔پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔’میں مصباح کی بڑی قدر کرتا ہوں۔ وہ کافی عرصے سے پاکستانی کرکٹ کی خدمت کررہے ہیں اور ان میں ٹیم کے لیے کچھ کرنے کی چاہ اور تڑپ ہے۔