ممبئی (سپورٹس ڈیسک) سری نواسن آئندہ ماہ شیڈول بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے انتخابات نہیں لڑیں گے۔ بی سی سی آئی کے انتخابات آئندہ ماہ 2 مارچ کو شیڈول بورڈ کے سالانہ اجلاس میں ہوں گے جس میں صدارتی عہدے سمیت دیگر آفس عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ نواسن کو آئی پی ایل کرپشن سکینڈل کے باعث معطلی کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے وہ اس بار انتخابات میں بھی حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ معطلی کے باوجود نواسن نے 8 فروری کو بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس سے سپریم کورٹ نا خوش تھی۔ جمعہ کو نواسن نے بی سی سی آئی اجلاس میں شرکت کرنے پر عدالت میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرایا۔ کورٹ نے کہا کہ نواسن نے بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر کے ہمارے حکم کے سپرٹ کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت وہ بی سی سی آئی کے ساتھ کسی بھی عہدے پر کام نہیں کر سکتے۔