پرنسپل پی جی ایم آئی کا دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے 4ملازمین کے ورثا کیلئے دو دو لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے لاہور جنرل ہسپتال کے رشید احمد(آپریشن تھیٹر اٹینڈنٹ)، مسماة رانی بی بی (وارڈ کلینر) اور پی جی ایم آئی گریڈ دو کے ملازم محمد اکرم کے اہلخانہ کے لیے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن