لاہور (خصوصی نامہ نگار)معروف مذہبی سکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ دین اسلام میںظلم و جبر اور دہشتگردی کا کوئی تصورنہیںہے۔عالمی امن کےلئے ضروری ہے کہ قرآن وحدیث کے”فلسفہ اخوت“ کو عام کےا جائے، شریعت اور طریقت کے راستہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔معاشرے میں اصلاحی انقلاب لانے کےلئے لوگوں کے دلوں میں نبی کریم سے محبت اورعشق کے ابدی چراغ روشن کیے جائیںاورنوجوان نسل کی تعلےم و تربےت پر خصوصی توجہ دی جائے۔اسلام کا آفاقی نظام دنیا میںنافذ ہو تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔
قرآن و حدیث کے ”فلسفہ اخوت“ کو عام کرنے کی ضرورت ہے: راغب نعیمی
Feb 28, 2015