شکاگو (نیٹ نیوز) امریکی ریاست الینوئس (Illinious) کے شہر شکاگو میں جانوروں سے محبت کرنیوالوں نے ایک منفرد کنونشن کا انعقاد کیا جس میں شرکت کرنیوالے ہزاروں افراد نے مختلف جانوروں کی شکل کے دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کئے۔ کنونشن میں لگ بھگ 9 ہزار افراد نے شرکت کی جس میں کوئی معصوم بلی بنا ہوا تھا تو کوئی شیر بن کے دھاڑ رہا تھا۔ اسی طرح چینا، بھالو، لومڑی، ڈریگن اور ریچھ کے روپ میں بھی اس کنونشن سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ ہر سال منعقد کئے جانے والے اس کنونشن کا مقصد جانوروں سے محبت کا اظہار اور جنگلی حیات کے حقوق کا تحفظ ہے جس میں مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
شکاگو میں انوکھا کنونشن، جانوروں کے کاسٹیومز کی بہار
Feb 28, 2016